اہم خبریں

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ہم خیال گروپوں سے بات چیت کر رہے ہیں، احسن اقبال

نارووال(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اتحادیوں اور ہم خیال گروپوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ مضبوط اور موزوں ترین امیدوار والے گروپوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ نواز شریف کا خواب ہے پاکستان کی معیشت بھی ناقابل تسخیر بنے۔ ہمیشہ نواز شریف کے خوابوں کو مکمل نہیں ہونے دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں لاڈلوں کا بہت چرچا ہے۔ ہر کوئی کسی نا کسی کا لاڈلہ ہے، نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا لاڈلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے درد کو محسوس کیا، نواز شریف نے ملک اور عوام کی ترقی کےلیے کام کیا، پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ نواز شریف کا خواب ہے پاکستان کی معیشت بھی ناقابل تسخیر بنے۔ ہمیشہ نواز شریف کے خوابوں کو مکمل نہیں ہونے دیا گیا۔

متعلقہ خبریں