اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وزیر اعظم نے کہا ہےپاکستان کواس وقت بہت سے چیلنچز کا سامنا ہے جس میں معاشی استحکام بھی شامل ہے،پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط کرنے کیلئے شہریوں کو ٹیکس نظام میں لانا ضروری ہےکسی کوبھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ملک میں امن وامان کیلئے ریاست اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھائے گی،ملک میں امن وامان سے ہی سرمایہ کاری کی دلچسپی بڑھے گی۔















