اہم خبریں

آج بروزپیر یکم جون موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیرکے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، خطہ ٔپوٹھوہار ،جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔ تا ہم جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم بعداز دوپہر جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اوربالائی /جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا ۔تا ہم کشمیر ، خیبر پختونخوا ( بنوں اور کاکول) میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔ کشمیر مظفرآباد( ایئرپورٹ 05، سٹی 03) ،گڑھی دوپٹہ 01 ،خیبر پختونخوا بنوں 04 اور کاکول میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دالبندین 47، سبی اور تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر یکم جون سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں