اسلام آباد (اے بی این نیوز )نواز شریف الیکشن لڑنے کے اہل ہیں،سپیکرقومی اسمبلی نے قائد ن لیگ کوکلین چٹ دیدی،راجہ پرویز اشرف نے کہاتاحیات نااہلی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ،،پی ڈی ایم حکومت کا تجربہ بڑا کامیاب تھا، مشکل حالات میں مشکل ترین فیصلے کیے گئے،ڈیفالٹ سے بچانے کا کریڈٹ شہباز شریف کو دیتا ہوں،2018 میں پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی کی طرف سے 6 وزارتوں کی پیشکش کا علم نہیں ،پی ٹی آئی کے مستعفی ممبران کا ایک سال تک انتظار کیا مگر وہ نہیں آئے ،،پی ٹی آئی ممبران اس وقت میرے پاس آئے جب میں ان کے استعفے منظور کرنے کا ذہن بناچکا تھا















