اسلام آباد (اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی چیئرمین شپ کاالیکشن لڑینگے یانہیں،،،رہنماوں کے متضاددعوے،، سینئرنائب صدر شیرافضل مروت نے دعوی کیاکہ چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی چیئرمین شب کے الیکشن سے دستبردار ہوگئے ،،،انٹراپارٹی انتخابات میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا، جسے چیئرمین پی ٹی آئی نامزدکریں گے ، کہاتوشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹر پارٹی الیکشن میں چیئرمین کانیا میدوار ہوگا، ترجمان پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کے دعوے کی تر دید کردی،،کہاچیئرمین پی ٹی آئی نے دستبرداری یاکسی اوررہنماکی نامزدگی کاکوئی فیصلہ نہیں کیا، شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی آفیشل کے اکاونٹ سے ہونے والی پوسٹ پرغصے میں آگئے،کہاپتہ نہیں اس گمراہ کن بیان کے پیچھے کون ہے،،چیئرمین نے علی ظفر،بیرسٹرگوہر،عمیرنیازی اورمیری موجودگی میں یہ فیصلہ سنایا،، انٹراپارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین، نائب چیئرمین اور تنظیمی عہدوں پر انتخابات جمعہ کو ہوں گے














