اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان سے پولیو خاتمے کیلئے جاری کوششوں میں پیش رفت پرتبادلہ خیالوزیر اعظم اور بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی ملاقات کاذکر کیاوزیراعظم نے پاکستان کو پولیو سے محفوظ بنانے کی حکومتی کوششوں میں گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہاوزیراعظم نے ملک کو پولیو وائرس سے نجات دلانے کیلئے پاکستان کے غیر منزلزل عزم کااعادہ کیاوزیراعظم نے بل گیٹس کوپاکستان میں جاری پولیو ویکسی نیشن مہم کے بارے میں آگاہ کیاغذائی قلت کے مسائل اورمیٹرنل ہیلتھ کے موضوعات پربھی گفتگو ہوئی وزیر اعظم کا حکومت اوربی ایم جی ایف کے درمیان بہترین تعاون پراطمینان کا اظہارحکومت پاکستان ایک صحت مند اورمحفوظ پاکستان کیلئے پر عزم ہے،ان کوششوں میں بی ایم جی ایف جیسے قابل اعتماد شراکت دارپاکستان کے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔















