لاہور ( اے بی این نیوز )لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے تدارک کیلئے تجارتی مراکز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم،جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا،سی پی اولاہورکو تجارتی سرگرمیاں رات10بجے بندکرانے کے حکم پر عملدرآمد کاحکم،صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت،تحریری حکم میں کہا ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن نجی اداروں اور بینکوں سمیت جاری کیا جائے، گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں، گرین بیلٹس کو نقصان پہنچانے والے فارم ہاؤسز کو گرایا جائے،ڈی جی ماحولیات کو آلودگی کا باعث بننے والے ڈی سیل شدہ انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم، آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے کی رپورٹ بھی طلب کر لی















