اہم خبریں

افغان سفارتخانے کے نمائندے کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)دفتر خارجہ نے افغان سفارتخانے کے نمائندے کو طلب کرکے بنوں میں 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز پر افغان شہری کے حملے پر سخت احتجاج کیا۔ افغان نمائندے سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلیے استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان نمائندے سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں ملوث افراد اور سہولتکاروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں