اہم خبریں

نگراں وزیراعظم کا ابوظبی میں یادگار شہدا کا دورہ

ابوظبی(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ابوظبی میں یادگار شہداء وحت الکرامہ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ابوظبی میں یادگار شہداء وحت الکرامہ کا دورہ کیا،اماراتی شہداء آفس کے چیئرمین شیخ طیب بن محمد بن زاید النہیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انوارالحق کاکڑ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر رکھی اوریادگار شہداء پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔

متعلقہ خبریں