اہم خبریں

فلسطین تمام اسلامی ممالک کے لیے امتحان ہے، سراج الحق

سکھر(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان ہے۔اسرائیل سے جنگ کے دوران فلسطینی بچے پوچھتے ہیں کہ اسلامی ممالک کی فوج کب آئے گی لیکن اسلامی ممالک اور اُن کی فوج نے دم تک نہیں ہلائی۔ اردن نے پیشکش کی شہریت دینے کو تیار ہیں، لیکن فلسطین کے شہریوں نے اسے قبول نہیں کیا۔میں پوچھتا ہوں کہ کیا کھانے کی اشیاء سے جہازوں اور ٹینکروں کا مقابلہ ہوگا، اسلامی ممالک کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ہم نے ایران اور ترکی کو کہا ہے کہ آگے بڑھو یا ہمیں راستہ دے دو۔سکھر میں انتخابی کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ہم اللّٰہ کا شکر کرتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پونے 2 ارب مسلمانوں اور 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان ہے، ہم دیکھتے ہیں وہ ہمارے معصوم بچوں کو جلا رہے ہیں لیکن یہ کچھ نہیں کرسکے۔اُن کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں نے پیغام دیا کہ ایمان مضبوط ہو تو راکٹ اور جہاز بھی ان کا کچھ نہیں کرسکتے، سوال ہے اس معرکے میں ہمارے حکمرانوں نے کیا کیا؟

متعلقہ خبریں