اہم خبریں

الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے ،شہبازشریف

اسلام آباد (اے بی این نیوز)الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے ،عوام ن لیگ کو دوتہائی اکثریت دیں، دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی بھی کمر توڑ دیں گے، شہبازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کہا ن لیگ کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے اہم ہے ،عوام کے اعتماداور اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کے اعتماد سے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے،صدر ن لیگ سے علی پرویز ملک، رانا قاسم نون، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور سلمان خان کی ملاقات، تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا،شہباز شریف نے انتخابی تیاریوں کیلئے پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا ۔

متعلقہ خبریں