اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوازشریف پہلے دوبارہ نظریاتی تو بن جائیں ، کیا ووٹ کو عزت دو والا بیانیہ ایون فیلڈ میں چھوڑ آئے ہیں،،نواز شریف اگر لاڈلہ بننا چاہتے ہیں تو اتنی مشکلات کیوں کاٹیں، پہلے بھی ایک لاڈلے کو لایاگیا جس نے ملک کو تباہ کیا،خدانخواستہ پھر کسی لاڈلے کی سلیکشن ہوئی تو ملک معاشی بحران سے نہیں نکل سکتا،،نون لیگ والے 16 ماہ کے بجائے نوازشریف کی سابقہ حکومت کی بات کرتے ہیں ،، 120 نشستیں جیتنے کا دعویٰ کرنے والے 20 میں سے ایک نشست جیت سکے تھے، ملک میں فیئر اینڈ فری الیکشن ہونے چاہئیں،کون کتنے پانی میں ہے یہ آٹھ فروری کو پتہ لگ جائے گا،پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی اور بلاول بھٹو ہی وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔















