کراچی ( اے بی این نیوز )8 ہزار روپے دو ورنہ تھانے چلو! قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا بھانڈا پھوڑ دیا،، صہیب مقصود اور عامر یامین کا ٹویٹر پر سندھ پولیس کے خلاف رشوت لینے کا الزام ،، سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ ہر 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روک کر پیسے مانگتی ہے،خوش قسمت ہیں ہمارا تعلق پنجاب سے ہیں،، کرکٹرز پھٹ پڑے،،سنگین الزامات پر آئی جی سندھ کا نوٹس ،، کرکٹرز سے پیسے لینے والے سکرنڈ پولیس کے 4 اہلکار معطل ، حراست میں لے لیا گیا،، ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے مطابق سکرنڈ تھانے کے 4 پولیس اہلکار ملوث پائے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او اور بڑے منشی کو بھی غفلت پر معطل کردیا گیا،انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال۔















