اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نوازشریف کی پیشی پرعدالت میں رش،،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ برہم، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاآئندہ سے پچاس لوگوں کو کمرہ عدالت میں اجازت ہو گی ، آج بھی موبائل کمرہ عدالت میں بج رہے تھے ، اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف کیلئے حاضری سے استثنی مانگ لیا،،چیف جسٹس نے کہاآپ حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دیں، پھر دیکھیں گے















