اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت داخلہ نے شہریوں کو غیر قانونی غیر ملکیوں کو روزگار فراہم نہ کرنے کی ہدایت کردی۔پیر کو جاری اپنے اعلامیے میں وزارت داخلہ نے کہا کہ کسی غیر قانونی غیر ملکی کی ملازمت حاصل کرنے میں مدد نہیں کریں، غیر قانونی غیر ملکی یا اسے ملازمت دینے والے کی معلومات وزارت داخلہ کو دی جائیں۔















