برسلزم(نیوزڈیسک)نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی یورپی یونین کی کمشنر برائے مائیگریشن اینڈ ہوم افیئرز یلوا جوہانسن سے ملاقات ہوئی،تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی یورپی یونین کی کمشنر برائے مائیگریشن اینڈ ہوم افیئرز یلوا جوہانسن سے ملاقات ہوئی جس میں افرادی قوت کی قانونی نقل مکانی سمیت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔















