پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان میںامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ بنیادی صحت، خواتین کی تعلیم اور معاشی بہتری میں بھی تعاون کرے گا۔انہوں نے یہ بات ڈبلیو ایس ایس پی پشاور آفس کے دورہ کے موقع پر کیا۔امریکی سفیر نے 44 ملین ڈالر سے زائد کی لاگت سے مکمل ہونے والے پروجیکٹ کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ میونسپل سروسز پروگرام کا یہ منصوبہ 12 سال میں مکمل کیا گیا۔امریکی سفیر بلوم نے کہاکہ صوبے میں قدرتی اور دیگر آفات سے تباہ حال انفرااسٹرکچر کی بحالی میں تعاون کیا جائے گا۔















