اہم خبریں

راولپنڈی،شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، شاہ محمود قریشی کی اہلخانہ سے جیل میں میسر سہولتوں اور کیسز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں مہرین قریشی، مہربانو قریشی، گوہر بانو قریشی اور بیرسٹر تیمور ملک شامل تھے۔

متعلقہ خبریں