لندن(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر لندن میں تیزاب پھینک دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے بتایا کہ ایک ڈیلیوری بوائے نے ان پر تیزاب پھینکا، حملہ آور نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔ان کاکہنا تھا کہ حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پر کیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں، میری اہلیہ اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچا، میں زخمی ہوا ہوں۔















