اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم وقائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیلوں پر دوپہر 12 بجے کے بعد سماعت کرے گا۔نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے، دوران سماعت امجد پرویز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف دلائل کا آغاز کیا جائے گا۔ن لیگی قائد کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں گے، اس کے لیے پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق غیر متعلقہ اشخاص کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا، کمرہ عدالت میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا۔















