اہم خبریں

اب وزارتوں پربات نہیں ہوگی ، مصطفی کمال

کراچی(  اے بی این نیوز     )رہنماایم کیوایم پاکستان مصطفی کمال نے کہا کہ پورے شہرمیں ایم کیوایم پاکستان کے29تنظیمی ٹاؤن ہیں،ہمیں صرف5سال سندھ حوالے کردواپنے کام سے تمہارابوریابسترگول کردیں گے،ایک بارسندھ کااقتدار ہمارے پاس آجائے لاڑکانہ میں بھی آ پ کوکوئی ووٹ نہیں دیگا،اب وزارتوں پربات نہیں ہوگی اب ہمیں اختیارات عوام کے ہاتھ میں چاہئیے،اس مینڈیٹ کی قدرکریں اورہمیں اسمبلی میں آئینی ترمیم کرکے دیں،یہ تمام اختیارات ایک آدمی کے پاس نہیں ر ہنے چاہئیںبلاول بھٹونے ابھی اپناکیریئرسٹارٹ ہی کیا ہے،بلاول بھٹوآپ نے کراچی کی قیادت غلط لوگوں کے ہاتھ میں دیدی،بلاول بھٹویہ آپ کی وزیراعظم کی کرسی کوآپ سے دورلے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں