کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے بغیر سیاست کرنا آسان نہیں۔بینظیر بھٹو تنقید کرنے والوں کو معاف کردیتی تھیں۔ ہمارے دور حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔کراچی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ سیاست میں کبھی سخت فیصلے کرنا ہوتے ہیں، بینظیر بھٹو کے بغیر سیاست کرنا آسان نہیں ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے خود کو مشکل میں ڈالا اس لیے امر ہوئے۔















