لاہور( اے بی این نیوز )چوہنگ کے علاقہ میں ایک اور کم عمر ڈرائیورعبدالرحمن کی دوسری کار کو ٹکر،واقعے کے بعد بااثر خاندان کے چشم و چراغ نے ماموں کو بلالیا،جس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کر نے کی بجائے فائرنگ کر دی ،گولی لگنے سے میڈیکل کی طالبہ جاں بحق ،ملزمان کا صلح کیلئے دبائو،،متاثرہ خاندان نے بتایاکہ ملزم زگ زیگ گاڑی چلارہا تھا جس وجہ سے حادثہ ہوا،پولیس نے دو ملزم گرفتار کر لئے ، پستول برآمد ، 3 ملزمان فرار ہوگئے















