نینیتال(نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے روڈ حادثے میں زخمی ہونے والے شہری کی گاڑی روک کر مدد کی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق محمد شامی بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر نینیتال میں ایک سڑک سے گزر رہے تھے کہ اس دوران انہیں سڑک پر ایک گاڑی گری ہوئی نظر آئی جسے دیکھ کر وہ فوراً رک گئے اور انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں آگے بڑھ کر حصہ لیا۔















