اہم خبریں

پنجاب میں سموگ کاروگ،سمارٹ لاک ڈاؤن کا تیسرا روز

لاہور (  اے بی این نیوز )پنجاب میں سموگ کاروگ،سمارٹ لاک ڈاؤن کا تیسرا روز،لاہور سمیت 10اضلاع میں مزید سختی،فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں غیر ضروری نقل و حرکت اور خلاف ورزی روکنے کیلئے افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت، فیصل آباد انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھولی گئی مارکیٹیں بند کرادیں، میڈیکل سٹورز، پیٹرول پمپس، بیکری، کریانہ سٹورز، یوٹیلیٹی سٹورز، کال سینٹرز اور آئی ٹی سینٹرز پابندیوں سے بچ گئے،مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند، صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو جانے کی اجازت ،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت،کہا سموگ کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،تاجر اور شہری حکومت کاساتھ دیں،لاہور میں بادل موجود لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات نے بادلوں کو مصنوعی بارش کیلئے غیرموزوں قرار دے دیا

متعلقہ خبریں