اہم خبریں

عدت میں نکاح شرمناک جرم ہے،طاہر اشرفی

لاہور (نیوزڈیسک) علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عدت میں نکاح کرنا شرمناک جرم ہے، قاضی کو حق حاصل ہے وہ سخت سے سخت سزا دے۔ یہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے، میں تو اس کو جہالت ہی سمجھتا ہوں، عدالت چاہے تو اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رائے لے سکتی ہے، کسی بھی صورت دوران عدت نکاح جائزنہیں ہے۔علامہ طاہراشرفی نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ اگرعدت کے دوران نکاح ہوا تونکاح ہوا ہی نہیں، اگر نکاح کرلیا تو دھوکہ دہی اور شریعت کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ خاورمانیکا اتنا عرصہ کیوں خاموش رہے؟ ایک جرم خاور مانیکا اور دوسرا جرم چھپانے والوں نے کیا،ان کا کہنا تھا کہ نکاح خواہ کی ذمہ داری ہے وہ پوچھے عدت پوری ہوئی یا نہیں۔

متعلقہ خبریں