کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم ایک دھوکہ ہی ہے، اٹھارویں ترمیم سےعام سندھی نہیں جاگیرداروں کو فائدہ ہوا ہے۔ ایسی جمہوریت نامنظور، ایسا قانون جو ظالم کو جبر کا لائسنس دیتا ہو ایسا قانون نامنظور کرتے ہیں، کورنگی سے ایک نئے سفر کا آغازکریں گے، وسائل اور طاقت کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہئے۔ہفتہ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے وسائل، مینڈیٹ کو لوٹنے نہیں دیں گے، پاکستان کا آئین آمروں، جابروں کا تحفظ کرتا ہے، ہم پاکستان کو ایک بہترآئین دیں گے، یہی ہمارا منشور اور شرط ہوگی، جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہ پہنچے۔















