اہم خبریں

چند صحافیوں نے نواز شریف کے خلاف مہم چلائی کہ وہ چور ہے،جاویدلطیف

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نواز شریف کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا۔ آج اداروں کے فیصلوں کو عوام بھگت رہے ہیں۔ اداروں میں خود احتسابی کا سلسلہ جو شروع ہوا وہ احسن قدم ہے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہا کہ چند صحافیوں نے نواز شریف کے خلاف مہم چلائی کہ وہ چور ہے۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل میں جو سہولتیں میسر ہیں وہ کسی کو حاصل نہیں۔ ہم عمران خان کی اصلاح کے لیے تنقید کرنے پر اے ٹی سی عدالت میں کھڑے ہیں۔ سب کو معلوم ہے 2017 کا فیصلہ کس نے لکھوایا۔انہوں نے کہاکہ سال 2024 کا الیکشن شفاف ہوگا۔

متعلقہ خبریں