اسلام آباد(نیوزڈیسک) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی و سابق صدر آصف علی زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہتحریک انصاف کو اقتدار کیلئے نہیں ہٹایا اس لیے ہٹایا تھا کہ ان سے حکومت چل نہیں رہی تھی، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ہم نے اپنے دور میں پاور پارلیمنٹ کو دی تھی ہم نے صدر کے اختیارات کم کیے تو اس کے ییچھے کوئی بات تھی کیوں کہ میں دیکھ رہا تھا کہ حکومت چل نہیں رہی، میں نے دیکھا کہ پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل رہی، پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور میں کوئی کام نہیں کیا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں پہلا سیاستدان تھا جس نے فلسطین کیلئے بات کی، افسوس ہے کہ ہم فلسطین کیلئے اتنا نہیں کررہے جتنا ہمیں کرنا چاہیے تھا۔، ہم نے پی ٹی آئی کو اپنے اقتدار کے لیے حکومت سے نہیں ہٹایا بلکہ اس لیے ہٹایا کہ ملک کی بہتری اور معاشی ترقی ہمارا مقصد تھا۔آصف زرداری نے کہا کہ دل چاہتا ہے آج سندھی زبان میں گفتگو کروں اور دوستوں اور دشمنوں کو اپنا پیغام دوں، سب اپنی سیاست کریں ہماری اپنی سیاست اور فلاسفی ہے اور ہماری سیاست بھٹو اور بے نظیر والی ہے، جو لوگ ہمارے خلاف کھڑے ہوں گے ہم انہیں بسم اللہ کہیں گے، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔















