ڈ ی آئی خان ( نیوز ڈیسک) دہشتگردوںکاتحصیل درازندہ میں آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔شہید اہلکاروں میں رحمت الٰہی اور محمد عارف جبکہ زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی عالمشیر، فضل الرحمٰن اور عطاالرحمٰن شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا ہے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع، دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے















