اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف سے ٹیکس وصولی کا پلان شیئر کرنے کا معاملہ،رواں مالی سال کے ٹیکس اقدامات پر آئی ایم ایف کو پلان پیش کر دیا گیا،پلان نومبر تا جون 7 ہزار ارب روپے کی ٹیکس محصولات یقینی بنائے گا،آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے پلان گزشتہ ہفتے طلب کیا تھا،آئی ایم ایف کا ہر صورت رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کا مطالبہ،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ مختلف شعبوں سے فراہم کردہ پلان کے تحت کوئی کمی نہ ہو،شارٹ فال کی صورت میں ایف بی آر کو ہر ممکن اقدام لینا ہوں گے ، آئی ایم ایف کا مطالبہ،10 لاکھ مزید ٹیکس گزار تلاش کرنے کا پلان بھی پیش کر دیا،نئے ٹیکس دھندہ کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کیا جائے گا،مقدمات کے باعث پھنسی 3 ہزار ارب روپے کی وصولی کا پلان وزارت قانون سے مشورے کے بعد پیش کیا جائے گا،ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے تجاویز پر بریفنگ دی گئی،ایف بی آر نے رواں مالی سال جولائی اکتوبر میں ہدف سے زیادہ وصولیاں کیں رواں مالی سال پہلے چار ماہ میں کے دوران ایف بی آر نے 2682 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 2748 ارب روپے جمع کئے،ایف بی آر نے آئندہ ماہ میں 6667 ارب روپے کی وصولی کرنا ہے،ایف بی آر نے رواں مالی سال کے چار ماہ کے دوران 158 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے ہیں
