دوحہ(نیوزڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے امت مسلمہ کو اپنے پیغام میں جگاتے ہوئے باور کروایا کہ یہودی غزہ میں امت مسلمہ کا قتل عام میں مصروف ہے اور تمام مسلم ممالک اس قتل عام پر خاموش تماشائی ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔دوسری جانب قطر میں حماس کے رہنما خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے، انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کیلئے میدان میں نکلے ، اپنی ماؤں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے۔خالد مشعل کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
قطر میں حماس کی قیادت اسمعیل ھنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات۔
پاکستانی عوام اور بالخصوص جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی طرف غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت ھمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور انکو یقین دلایا کہ ھم اخلاقی سیاسی سفارتی ھر میدان میں آپ کے شانہ… pic.twitter.com/5Bti8yP8fI— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) November 5, 2023















