اہم خبریں

ملٹری آپریشن کبھی بھی حتمی نتیجہ نہیں دیتا،وزیر خارجہ ساری دنیا کے چکر لگا رہا ہے لیکن افغانستان نہیں گیا ،عمران خان

اسلام آباد ( وقائع نگار )چیئر مین مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جب طالبان کی حکومت آئی تو ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے،جب فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام کا فیصلہ ہوا تو تمام صوبوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فاٹا کو فنڈز دیں گے،کے پی حکومت کے علاوہ صرف پنجاب نے وعدے کے مطابق فاٹا کو فنڈز دیے جبکہ سندھ نے صاف انکار کردیا،ملٹری آپریشن امن کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہوتا ہے،ملٹری آپریشن کبھی بھی حتمی نتیجہ نہیں دیتا،وزیر خارجہ ساری دنیا کے چکر لگا رہا ہے لیکن افغانستان نہیں گیا ۔ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمارے لئے عذاب بن جائے گی،اگر ہم نے پھر سے امریکا کی مدد لی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے ،یہاں مسلسل انتشار پھیل جائے گا ،بڑی مشکل سے پاکستان میں امن ہوا تھا،ہمیں سوچ سمجھ کر چلنا ہو گا،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مجھے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نظر نہیں آیا،خیبرپختونخوا کے حالات کے حوالے سے سب کو بٹھا کر مذاکرات کرنا چاہیے،افغانستان میں جب طالبان کی حکومت آئی تو ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے،جب فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام کا فیصلہ ہوا تو تمام صوبوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فاٹا کو فنڈز دیں گے،کے پی حکومت کے علاوہ صرف پنجاب نے وعدے کے مطابق فاٹا کو فنڈز دیے جبکہ سندھ نے صاف انکار کردیا،ہمیں سب سے ذیادہ خودکش حملہ آوروں نے نقصان پہنچایا،ہمارے خلاف خودکش حملے اس لئے ہوئے کہ ہم امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں،امریکہ بھی افغانستان سے خودکش حملہ آوروں کی وجہ سے بھاگا،خودکش حملہ آوروں کا کوئی توڑ نہیں،قائد اعظم نے قبائلی علاقوں سے فوج کو واپس بلانے کا کہا ،جب افغان جہاد لڑی تو قبائلی علاقوں سے لڑی گئی۔

متعلقہ خبریں