اہم خبریں

آذر بائیجان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر دی

آذر بائیجان ( اے بی این نیوز   )آرمی چیف سے آذر بائیجان کے وزیر دفاع اورپہلے نائب وزیر،چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات،آرمی چیف نے آذر بائیجان کی افواج کی آپریشنل تیاری اور حوصلے کو سراہاآذر بائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاکستان کی حمایت کو سراہا جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر آرمی چیف کا شاندار استقبال کیا،صدر آذر بائیجان نے کہا کہ فوجی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات فروغ پا رہے ہیں،آذر بائیجان کے صدر کا دونوں ممالک میں مشترکہ فوجی تربیت کے انعقاد پر زور دیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق الہام علیوف نے دفاعی صنعت میں کامیاب تعاون کی تعریف کی ، الہام علیوف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں،آرمی چیف کا دورہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں