غزہ ( اے بی این نیوز )غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلسل 26ویں روز وحشیانہ بمباری،علاقے میں مواصلاتی نظام مکمل طورپر منجمد ، غزہ کا دنیاسے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ،اسرائیل کے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے،100سے زائد فلسطینی شہید،150کے قریب زخمی،کیمپ میں سینکڑوں فلسطینی شہری رہائش پذیر تھے،غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9ہزارہوگئی،23ہزار سے زائد زخمی، شہدا میں 3 ہزار 542 بچے، 2 ہزار 187 خواتین شامل ہیں،غزہ میں پانی کی شدید کمی، لاکھوں فلسطینی بچوں کی’’ڈی ہائیڈریشن ‘‘سے موت کا خدشہ،ترجمان یونیسیف کے مطابق اب بمباری سے بھی زیادہ اموات پانی کی کمی کی وجہ سے ہو سکتی ہیں،غزہ کے شفاہسپتال کے جرنیٹرز کل سے بند ہونے کاخدشہ ہے۔















