اسلام آباد (اے بی این نیوز )اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن بنائیں گے، جیسے عدالت حکم کرے گی اس پر عمل ہوگا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے یہاں کوئی بھی اٹھ کر راستے بند کردیتا ہے اور ملک کو نقصان پہنچا کر باہر چلا جاتا ہے،ایک شخص کو امپورٹ کرنے کا مقصد کیا اس وقت کی حکومت کو برطرف کرنا تھا؟کیا دوبارہ ایک شخص کو امپورٹ کر کے مستقبل میں بھی خدمات لی جائیں گی؟ہمت پکڑیں بتادیں نظرثانی میں جانے کا کس نے کہا تھا،چیف جسٹس کا چیئرمین پیمرا سے استفسار،سلیم بیگ نے کہا منظوری تحریری نہیں زبانی ہوئی تھی،چیف جسٹس نے کہا زبانی فیصلہ کیسے ہوسکتاہے،سلیم بیگ نے نظرثانی درخواست دائر کرنے پر غلطی کااعتراف کرلیا،چیف جسٹس نے کہا کیاکوئی پراسرار قوتیں تھیں جنہوں نے نظرثانی درخواست دائر کر ائی،نظرثانی درخواست پر دیکھیں کس کے دستخط ہیں۔















