واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے 100 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان کیا،رقم، خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرا اسٹریکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوگی۔ ’نیڈ پرائس‘‘نے کہا کہ امریکا پاکستان کو مالی امداد کیلئے مزید 100 ملین ڈالر اضافی رقم فراہم کرے گا، نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے 100ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ امداد میں ہمارا حصہ 200 ملین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، حالیہ اعلان کردہ 100ملین ڈالر خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرااسٹریکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوں گے اور امدادی رقم پاک امریکا گرین الائنس کے تحت دی جائے گی۔
امریکا سیلاب متاثرین بحالی کیلئے مزید 100ملین ڈالرز امداد فراہم کرے گا، یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے مزید امداد کا اعلان کیا ، یو ایس ایڈ زراعت،صحت ،تعلیم، گورننس کیلئےفوری طور پر79 اعشاریہ 3ملین فراہم کرے گا، امریکا کی جانب سے 100ملین ڈالرمیں سے20اعشاریہ 7 فیصد سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کی جائے گی۔
امریکی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے جنیوا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھتے ہوئے پاکستانی قوم کی امداد کا فیصلہ کیا، ستمبر کے آغاز میں ہم نے ڈیزاسٹررسپانس ٹیم تعینات کی،ازوبیل کولمین کا کہنا تھا کہ امریکی سینیر حکام نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،یوایس ایڈ ایڈمنسٹریٹرسمانتھا پاور اور ہماری ٹیم نےسندھ کا دورہ کیا، پاکستانی عوام پرسیلاب کے اثرات کو خود دیکھا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان گرین الائنس کی تعمیر جاری رکھنے کے خواہاں ہیں















