غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہوجائیگی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں صرف 24 گھنٹے با قی،غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں کی جائیگی،سیکیورٹی فورسز نے میپنگ، جیو فینسنگ کے ذریعے مشکوک افراد کی نشان دہی کر لی،غیر قانونی تارکین وطن کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کر لیا جائے گا ۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
نے کہا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی پاکستان سے رضاکارانہ واپسی مہلت ختم ہونے کے بعد یکم نومبر سے غیر ملکیوں کے انخلا کے لئے جامع آپریشن ہو گا۔















