اہم خبریں

پاکستان نے اسرائیل کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

نیو یارک ( اے بی این نیوز   )اقوام متحدہ میں پاکستان نے اسرائیل کا اصل چہرہ اور مغربی ممالک کی منافقت واضح کر دی،پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب میں کہا اسرائیلی قبضہ اصل گناہ ہے، سب کو پتا ہے شروع کس نے کیا، اسرائیل پچاس سال سے فلسطینیوں کو قتل کرتا اور ظلم ڈھاتا آ رہا ہے، حماس کا نام لیتے ہیں ،نام اسرائیل کا لیں جس نے 7000 فلسطینوں کو اس حالیہ جنگ میں ماردیا،غزہ میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں، فلسطین میں اسرائیل عورتوں اور بچوں سمیت انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے،شیطانی اور گھناؤنے طریقے سے فلسطینیوں کے قتل عام کی ہم سب کو مذمت کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں