اسلام آباد( اے بی این نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی فلسطین کے سفارت خانے آمد، انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کا فلسطینی سفارت کار احمد جواد امین ربیعی سے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار، بلاول بھٹو کو فلسطینی سفارت کار احمد جواد امین ربیعی نے فلسطینی مزاحمت کا علامتی رومال پہنایا انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت نے فلسطینی قیادت کیساتھ مل کر پوری دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا، اسرائیل نے ہسپتال پر بمباری کرکے یہ ثابت کردیا کہ اس کا وجود دنیا کیلئے ایک سکیورٹی رسک ہے، اسرائیلی جارحیت کو روکنےکیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔















