اسلام آباد(نیوزڈیسک) غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری اب تک 67 ہزار 980 افغان پناہ گزین وطن واپس پہنچ چکے ۔ طورخم اور چمن بارڈر سے واپسی ممکن بنائی جارہی ہے ، 24 اکتوبر کو 3 ہزار 185 افغان باشندے واپس اپنے ملک چلےگئے۔ 3 ہزار 185 افغان شہریوں میں 670 مرد، 593 خواتین اور 1922 بچے شامل ۔قافلے میں 103 گاڑیوں میں274 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔واضع رہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی جس کے بعد سے کئی خاندان واپس جاچکے ہیں۔افغان کمشنریٹ خیبر پختونخوا کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ ہے۔سات لاکھ 75 ہزار افغان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے ان میں سے 3 لاکھ سے زیادہ وہ افغان شہری جو طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آئے۔ رواں سالخیبرپختونخوا میں 3 ہزار 911 افغان باشندے مختلف جرائم میں ملوث پائےگئے ۔بلوچستان میں مقیم افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے، ایک اندازے کے مطابق ان میں سے ڈھائی لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔















