اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ میں آبادکاری کے لئے خصوصی پروازیں شروع کی گئیں ہیں ،برطانوی ہائی کمیشن کے خصوصی وفد کی پروازوں کے حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر حکام سے ملاقات کی،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی قیادت پولیٹیکل قونصلر ذوئی وئیر/Zoe Ware نے کی،سول ایوی ایشن سینئر حکام کی قیادت ڈائریکٹر سیکیورٹی ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر نے کی،سول ایوی ایشن حکام میں سی او او/ ایئرپورٹ منیجر اور ان کی سیکیورٹی ٹیم بھی شامل ،برطانوی ہائی کمیشن اور سول ایوی ایشن حکام نے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے پروازوں کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ،ڈائریکٹر سیکیورٹی سول ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن کا خصوصی پیغام برطانوی ہائی کمیشن وفد کو پہنچایا،اس موقع پر اے این ایف، ایف آئی اے، کسٹمز، اے ایس ایف اور پی آئی اے کے نمائندے بھی موجود تھے ، سربراہ برطانوی وفد نے کہا کہبرطانوی حکومت افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے خصوصی پروازوں کے حوالے سے تعاون فراہم کرنے پر پاکستان سول ایوی ایشن کی شکرگزار ہے۔















