اہم خبریں

تیج طوفان یمن کے ساحل سے آج ٹکرائے گا، ساتواں الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سمندری طوفان تیج کے حوالے سے ساتواں الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے ساتویں بار الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفان مزید آگے بڑھنے کے بعد انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل چکا ہے۔ طوفان عمان سے 300 اور یمن سے 220 کلومیٹرکے فاصلے پر موجود ہے۔ طوفان کل دوپہر تک اسی شدت کے ساتھ شمال مغرب کی جانب آگے بڑھے گا۔طوفان گوادر سے 1520 کلومیٹر کےفاصلے پر ہے۔ طوفان کے مرکز میں 150سے 160کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہواؤں کی رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کررہی ہے اور طوفان کے گرد لہریں 35 فٹ تک بلند ہورہی ہیں۔ تیج طوفان آج الغیدہ کے قریب یمن کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان کے اثرات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں