اہم خبریں

ہم اپنی توانائیاں پاکستان کی معاشی خوشخالی پر مرکوزکرینگے،نوازشریف

رائیونڈ(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائدوسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (ن)کے صدر وسابق وزیراعظم شہباز شریف اورسینئر لیگی رہنماوسابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ملاقات کی ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائدوسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (ن)کے صدر وسابق وزیراعظم شہباز شریف اورسینئر لیگی رہنماوسابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ان کی رائے ونڈ میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی،نواز شریف سے حمزہ شہباز کی اہلیہ اور بہنوں نے بھی ملاقات کی ،جبکہ مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزرمریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا،داماد راحیل منیر اور بچوں نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی ،نواز شریف سے قانونی ماہراورسابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی ملے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے میاں محمد نوازشریف نے کہاکہ ہم توانائیاں پاکستان کی معاشی خوشحالی پر مرکوز کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں