اہم خبریں

فلسطینیوں کا جرم اپنا حق مانگنا ہے، حافظ طاہر اشرفی

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا جرم آزادی اور اپنا حق مانگنا ہے، کل آگ ہر طرف پھیل سکتی ہے۔ بے بسی صرف فلسطین اور کشمیر کے لیے کیوں ہے، اس سوال کا جواب خود ہمیں اپنے اندر تلاش کرنا ہو گا، ہمیں اپنے داخلی استحکام کو بھی برقرار رکھنا ہے۔ پہلے دن سے پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کا مؤقف واضح ہے، ریاست پاکستان کی پالیسی فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر وہی ہے جو قائداعظم نے طے کی تھی۔لاہور میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بائیڈن سے لے کر اسلامی دنیا تک شکر ادا کر رہی ہے کہ 20 ٹرک غزہ کے لیے اسرائیل نے جانے دئیے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کا کا اصل ہدف اسلامی دنیا کا امن تباہ کرنا ہے، علماء اور مشائخ امت کو ایک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں