اسلام آباد (نیوزڈیسک)غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے میں صرف 9د ن باقی ، افغا ن مہاجرین کی وطن واپسی جا ری ،اب تک کل 59ہزار 561افغان پناہ گزینوں وطن کی واپس چلے گئے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کاحتمی فیصلہ کیا گیا ہے ،31اکتوبر کے بعد سکیورٹی ادارے غیر قانو نی تا رکین وطن کے خلا ف ایکشن لیں گے پناہ د ینے والو ں کے خلا ف بھی کا روائی کی جا ئے گی ،غیرقانونی افراد کو پاکستان نہ چھوڑنے کی صورت میں گرفتاری او ر ملک بدری کاسامنا کرنا پڑے گا۔















