اہم خبریں

عالمی برادری فوری طور پر فلسطین اسرائیل جنگ بندی کرائے،جے سالک

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم مسیحی اتحاد، سیوئیر پاکستان کے سربراہ، ورلڈ مینارٹی الائنس کے کنوینیر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک فلسطین اسرائیل جنگ بندی کیلئے اتوار کو دن دو بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک تک سر پر مٹی ڈالے ننگے پاؤں اکیلے مارچ کرینگے اور دنیا کی توجہ جنگ بندی کی طرف مبذول کرائینگے اس موقع پر ایک ایمبولینس بھی انکے ساتھ ہوگی جس میں مٹی رکھی ہوگی۔ اس حوالے سے جے سالک کا کہنا ہے کہ اس وقت فلسطین میں بہت زیادہ ظلم ہو رہا ہے۔ لاکھوں بے گھر مظلوم فلسطینیوں کو مسیحیوں نے چرچز میں پناہ دے رکھی ہے جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں ۔ عالمی برادری فوری طور پر فلسطین اسرائیل جنگ بندی کرائے تاکہ بے گناہ لوگوں کی جانوں کو بچایا جا سکے۔جے سالک نے پاکستان بھر کے بشپ صاحبان سے اپیل کی کہ وہ اتوار کو اپنے چرچز میں جنگ بندی اور امن کی بحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

متعلقہ خبریں