قاہرہ(نیوزڈیسک)فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا، اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے۔ہفتہ کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ کےلیے امن کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہاکہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بےگھر یا بے دخل نہیں کیا جاسکتا، اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے۔ اپنی سرزمین پر ہی رہیں گے۔















