اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نواز شریف کو وطن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ،سیاسی جماعتیں آپس کی رسہ کشی بند کردیں ،ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملکی معاشی صورتحال دگرگوں ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو اس بحران سے نکالنا ہوگا ،سیاسی جماعتوں کے درمیان چپقلش ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔















