لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ (ن)کے قائدمیاں محمدنواز شریف کی واپسی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، تلخیوں کو بھلا کر مسائل کے حل کیلئے صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے، نوازشریف کو معاشی بحالی کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔















